the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

’’اس چیلنج کے لمحے، موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے واضح کردینا چاہتا ہوں، جس میں تبدیلی کا امکان نہیں، کہ یورپ کی سلامتی اور دفاع، اوقیانوس کے دونوں پار کے تعلقات اور ہمارے مشترکہ دفاع کے معاملے پر ہمارا عزم غیر متزلزل ہے‘‘

یورپ کے لیے طویل مدتی امریکی اعانت کا عہد کرتے ہوئے، صدر براک اوباما نے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا، جس کے لیے اُن کا کہنا ہے کہ یہ نیٹو کے اتحاد اور یورپ کے لیے ’’اہم ترین لمحہ‘‘ ہے۔

اوباما نے ہفتے کے روز وارسا میں نیٹو کے بند کمرے کے سربراہ اجلاس کو بتایا کہ ’’اس چیلنج کے لمحے،



موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے واضح کردینا چاہتا ہوں، جس میں تبدیلی کا امکان نہیں، کہ یورپ کی سلامتی اور دفاع، اوقیانوس کے دونوں پار کے تعلقات اور ہمارے مشترکہ دفاع کے معاملے پر ہمارا عزم غیر متزلزل ہے‘‘۔

امریکی حکام نے سرد جنگ کے بعد اتحاد کے موجودہ اجلاس کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

امریکی اہل کاروں نے کہا ہے کہ نیٹو سربراہ اجلاس ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں نیٹو اپنا دھیان یقین دہانی سے ہٹا کر دفاع کو مضبوط تر کرنے پر مبذول کر رہا ہے۔

جمعے کے روز اجلاس کے آغاز پر، اوباما نے اعلان کیا تھا کہ تقریباً 1000 فوج پولینڈ بھیجی جائے گی جس کے لیے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ روسی جارحیت سے نمٹنے کی غرض سے یہ ایک خاصی تعداد ہے۔

نیٹو کے ارکان نے ایسٹونیا، لیٹویا اور لتھوانیا کے بلقان کے ملکوں میں مزید فوجی تعیناتی پر بھی اتفاق کیا، جس کے لیے نیٹو اہل کار کہتے ہیں کہ یہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے اب تک اتحاد کی جانب سے سب سے بڑی تعیناتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.